گیاری کے شہدا نے ملک کی حفاظت میں جان دی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، نواز شریف کا خراج تحسین،گیاری سانحہ کے شہداء نے قوم کے کل کیلئے اپنی جانیں قربان کیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

بدھ 8 اپریل 2015 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے سانحہ گیاری کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے بلند ترین محاذ اور دشوار ترین چوٹیوں میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے بہادر سپوت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ایسے شہداء کبھی مر نہیں سکتیوہ تاقیامت زندہ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ایسی قومیں کبھی نہیں مرتیں جن کے سپوت انکی نگرانی کیلئے ہمہ وقت جام شہادت نوش کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں ۔

ادھرترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ گیاری سانحہ کے شہداء نے قوم کے کل کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ،قوم گیاری سیکٹر سانحہ کو نہیں بھولی سانحہ گیاری کے3سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم گیاری سیکٹر کے سانحے کو نہیں بھولی3سال قبل گیاری میں139 جوانوں نے جام شہادت خوش کیا قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے قوم کے139 بیٹوں نے ہمارے آج کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔