پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کی واپسی کے خلاف ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ کیس کی سماعت آج ہو گی

بدھ 8 اپریل 2015 06:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں شرکت اور اسمبلی میں پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کی واپسی کے خلاف حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ کیس کی سماعت آج بد ھ کے روز ہو گی۔

(جاری ہے)

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار سابق سینیٹر وسینئر وکیل ظفر علی شاہ عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ درخواست گزار نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ کے اجلا س میں شرکت کے خلاف عدالت سے رجو ع کررکھاہے۔درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق،وزارت قانون وانصاف،الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان ،لیڈر آف دی ہاؤس ،لیڈر آف دی اپوزیشن ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے علاوہ پی ٹ آئی کے ممبران اسمبلی کو فریق بنایا گیاہے۔