امریکہ نے پاکستان کو ہیلی کاپٹروں اور میزائلوں کی منظوری دیدی،مریکی محکمہ خارجہ نے تقریباً ایک ارب ڈالر کے سودے کے تحت اے ایچ ون زیڈ، وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فری اور اے جی ایم ون ون فور آر ہیلی فائر ٹو کی فروخت پرآمادگی ظاہرکر دی

بدھ 8 اپریل 2015 06:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء )امریکہ نے پاکستان کو ہیلی کاپٹروں او ر میزائلوں کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے دفاعی سلامتی کے معاون ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تقریباً ایک ارب ڈالر کے سودے کے تحت اے ایچ ون زیڈ' وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فری اور اے جی ایم ون ون فور آر ہیلی فائر ٹو میزائلوں کی فروخت پرآمادگی ظاہرکر دی ہے۔

ہیلی کاپٹروں اور اسلحہ سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آپریشنز میں پاکستان کی عسکری صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔ مجوزہ فروخت سے پاکستان کو بلندی سے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ایک بیان میں امریکی ادارے نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امریکی خارجہ پالیسی کے اہداف کے لئے اہم ملک کی سیکورٹی بہتر بناے میں مدد دینے سے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو فائدہ ہوگا

متعلقہ عنوان :