وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر تنقید کی، نواز شریف نے ایوان میں آتے ہی اردو میں چٹ لکھ کر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہدایت دی کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان پر تنقید کریں اور انہیں استعفوں بارے وضاحت طلب کریں

منگل 7 اپریل 2015 03:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایوان میں آتے ہی اردو میں چٹ لکھ کر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہدایت دی کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان پر تنقید کریں اور انہیں استعفوں بارے وضاحت طلب کریں ، یہ چٹ خاموشی سے وزیر مملکت آفتاب شیخ لیکر آئے اور خواجہ آصف کو تھما دی ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع وزیراعظم کی ہدایت پر پوائنٹ آف آرڈر پر اٹھے اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ پر تفصیلی دھاوا بول دیا اور مطالبہ کیا کہ خفت مٹانے کے لیے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں بارے کھڑے ہوکر وضاحت کرنی چاہیے جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر دفاع موجودہ حکومت کے لئے پورس کا ہاتھی ثابت ہورہے ہیں ۔