پاک بحریہ کادوسرا جہاز پی این ایس شمشیر ا لحدیدہ سے 51پاکستانی اور غیر ملکی محصورین کے ساتھ جبوتی کی جانب گامزن

منگل 7 اپریل 2015 03:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) یمن میں محصور 36پاکستانیوں اور15غیر ملکیوں کے کامیاب انخلاء کے بعد پاک بحریہ کے جہازپی این ایس شمشیر نے جبوتی کی بند رگاہ کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔15غیر ملکیوں میں سے 4 کا تعلق بنگلہ دیش ، رومانیہ اور یمن کے دو دو اور 3کا تعلق قطرسے جبکہ ایتھوپیا ، جرمنی ،فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہرہی بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

تمام محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعدباحفاظت پاک بحریہ کے جہاز پر منتقل کیا گیا ۔ محصورین کی پاکستان محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے جہاز پر جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس شمشیر انشاء اللہ7 اپریل کو جبوتی کی بندرگاہ پر پہنچ جائے گا۔پاکستان نیوی یمن میں محصور پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔اِس سے پیشتر پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس اصلت 4 اپریل کوالمکلہ سے 187 پاکستانی اور غیر ملکی محصورین کو لیکر وطن واپسی کے سفر پر گامزن ہے جو 7 اپریل کو کراچی پہنچے گا۔