ناجائز اراکین کی موجودگی میں جلاس جاری رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے، الطاف حسین،تحریک انصاف والے طلاق لے چکے ،دوبارہ نکاح پڑھانے کیلئے الیکشن کرائے جائیں ،سعودی عرب نے آپریشن ضرب عضب میں کتنی مدد کی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنے ممالک نے اپنی فوج پاکستان بھیجی ،صرف ہم چوہدری بنے ہوئے ہیں،قائد ایم کیو ایم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 03:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پارلیمنٹ میں واپسی پر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے طلاق لے چکے ہیں تو پھر دوبارہ نکاح پڑھانا ہوگا اور اس کے لئے دوبارہ الیکشن لڑیں۔سعودی عرب نے ضرب عضب آپریشن میں ہماری کیا مدد کی ہے ،کعبہ اور مدینہ محترم ہیں خطرہ ہوا تو پھر ہر رکاوٹ توڑ کر سعودی عرب پہنچ جاؤں گا۔

پیر کے روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس انتہائی غلط ہے ،اجلاس بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے،مشترکہ اجلاس یمن صورت حال پر نہیں بلکہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں لانے کیلئے بلایاگیا ہے،ناجائز اراکین کی موجودگی میں سپیکر نے اجلاس کیسے جاری رکھا ، آج پارلیمنٹ میں کٹھ پتلی اراکین پہنچ گئے ہیں جن کی آئین میں کوئی حیثیت نہیں ہے ،تحریک انصاف کے اراکین نے سپیکر کو استعفے بھجوا دیئے ہیں آج کس طرح پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں، تحریک انصاف کے اراکین کو طلاق ہو چکی ہے دوبارہ پارلیمنٹ میں آنے کیلئے ان کا نکاح پڑھانا ہوگا اور اس کے لئے پی ٹی آئی کی نشستوں پر الیکشن کرائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ آ ج پارلیمنٹ بحث میں یہ بات ہوتی رہی ہے کہ ہم سعودی عرب کا دفاع کریں گے،سعودی عرب نے آپریشن ضرب عضب میں ہماری کتنی مدد کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس ملک نے فوج بھیج کر پاکستان کی مدد کی ہے ،سعودی عرب نے عرب لیگ کا مبصر بھارت بنانے کیلئے حمایت کی تھی ،سعودی عرب والے بھارت کو بلاتے کہ آؤ ہماری مدد کرو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ میں صرف یمن کا نقصان ہوا ہے ،سعودی عرب کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب میں کعبے اور مدینہ کے خطرات کی بات ہے تو پھر میں بھی ہر رکاوٹ توڑ کر سعودی پہنچ جاؤں گااور مقامات مقدس کی حفاظت کیلئے سعودی عرب کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا ہمدرد اور دوست ہوں ،عوام سے کہتا ہوں کہ جھوٹ میں نہ آئیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کتنی جنگیں ہوئی ہیں ، ہماری مدد کس نے کی ہے اور کس ملک نے فوجیں پاکستان بھیجی ہیں ،ہم ہیں جو چوہدری بنے ہوئے ہیں