داعش عرب ممالک کی القاعدہ بن سکتی ہے، رحمن ملک ،مقامات مقدسہ کی حفاظت ہر مسلمان ملک کی اولین ذمہ داری ،تمام مسلمان ممالک کو اس خطرے کا ادراک کرنا چاہیے ،عمران خان کو پارلیمنٹ واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ،سیاسی جرگے کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 7 اپریل 2015 03:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ داعش عرب ممالک کی القاعدہ بن سکتی ہے ،تمام مسلمان ممالک کو اس خطرے کا ادراک کرنا چاہیے ،مقامات مقدسہ کی حفاظت ہر مسلمان ملک کی اولین ذمہ داری ہے ،عمران خان کو پارلیمنٹ واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ،سیاسی جرگے کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ واپسی پر میاں نواز شریف اور عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میں تویہ کہتا ہوں کہ بہت دیر کی مہربان آتے آتے دیر آید درست آیدپی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور یہ امید کرتا ہوں کہ یہ اسمبلی بھی گذشتہ اسمبلی کی طرح اپنا آئینی مدت پوری کریں انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں پوشیدہ ہے اور میں 7ماہ سے جاری اس مسئلے کو حل کرنے پر سیاسی جرگے کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ سیاسی جرگے کی کوششوں کے دوران بہت سے لوگوں نے جرگے سے متعلق قسم قسم کی باتیں کیں مگر ہم ثابت قدم رہے اور ہمیں کامیابی نصیب ہوئی اور سیاسی جرگے کی سفارشات کے عین مطابق جوڈئشیل کمیشن کاقیام عمل میں لایا گیا اور دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنے موقف میں نرمی کی انہوں نے کہاکہ میرا مطالبہ ہے کہ جوڈیشیل کمیشن نہ صرف 2013کے انتخابات کو دیکھے بلکہ اس سے پہلے ہونے والے انتخابات میں بھی دھاندلی کی تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے کہاکہ یمن کا مسئلہ ایک سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے ہمارے دور میں بھی سعودی عرب اور یمن کے مابین اختلافات شدید تر ہوگئے تھے اور اس وقت اصف علی زرداری کے حکم میں میں نے سعودی عرب اور ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا دورہ کیا اور مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں کی اور اس میں کامیاب بھی ہوگئے انہوں نے کہاکہ حالیہ صورتحال میں بھی پاکستان کو ایک مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ہمارا دیرینہ دوست ملک ہے اور اس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اگر سعودی کی سلامتی کا خطرات لاحق ہوں تو ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ مقامات مقدسہ کی حفاظت ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے اور اگر خدانخواستہ کو ئی ایسا وقت آیا تو دنیا بھر کے مسلمان اس کے دفاع کے لئے اکھٹے ہونگے سعودی عرب فوج بھیجنے سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا سعودی عرب نے ہم سے فوج بھیجنے کی درخواست بھی کی ہے یا نہیں پاکستان کو اپنا فیصلہ پاکستان اور امت مسلمہ کے مفاد میں کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ القاعدہ کی طرح داعش بھی بہت بڑا خطرہ بننے جاری ہے عراق سے نکل کر داعش نے دیگر اسلامی ممالک بشمول پاکستان میں اپنا اثر رسوخ بڑھایا ہے میں تمام اسلامی ممالک کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر داعش پر قابو نہ پایا گیا تو یہ بھی مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک کیلئے القاعدہ ثابت ہوگی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :