ریلوے ملازمین کے 56 ارب روپے جی پی فنڈز سے غائب ،خواجہ سعد رفیق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، آڈٹ رپورٹ

منگل 7 اپریل 2015 03:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے ملازمین کا 56 ارب روپے ڈکار گئے ہیں ملازمین کے 56 ارب روپے جی پی فنڈز کے مد میں ریلوے اکاؤنٹس سے غائب ہیں جس کا انکشآف آڈٹ حکام نے پارلیمانی فورم کو بھیجی گئی ایک مفصل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزاتی ثبوت کے مطابق ریلوے حکام ہر ماہ ملازمین کی تنخواؤں سے جی پی فنڈز کی کٹوتی کرتے ہیں اور یہ رقم ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر دی جاتی ہے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کا قلمبدان سنبھالنے کے فورا بعد ریلوے ملازمین کے جی پی فنڈز جو کہ 56 ارب روپے بنتا تھا کو استعمال کرنے کا حکم دے دیا اور 56 ارب روپے ریلوے حکام نے اپنی عیاشیوں پر خرچ کر ڈالے ۔

گزشتہ سال کئے گئے آڈٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ جی پی فنڈز کے 56 ارب ریلوے کے اکاؤنٹس سے غائب ہیں جبکہ ریلوے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد یہ فنڈز نہیں دیئے جا رہے ہیں ریلوے ملازمین کو فنڈز نہ ملنے پر ملازمین میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ریلوے حکام سے معلوم ہوا کہ خواجہ سعد رفیق نے 56 ارب روپے ملازمین کے اکانوٹس سے نکال کر ریلوے کی ضروریات پوری کیں جن میں ریلوے بوگیوں کی آرائش ، تیل خریداری و دیگر بڑھتی عیاشیاں شامل ہیں آڈٹ حکام نے پی اے سی کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کے 56 ارب روپے خرچ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے کیونکہ ملازمین کے جی پی فنڈز سے یہ رقوم کسی اور مد میں خرچ نہیں کی جا سکتی ۔

متعلقہ عنوان :