وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ، یمن اور سعودی عرب کی دفاعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 7 اپریل 2015 03:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف سمیت دیگر اہم فوجی سربراہان اور وفاقی وزراء سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یمن اور سعودی عرب کی دفاعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نے مشاوتی اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت تمام شرکاء سے فرداً فرداً رائے لی ا ور یمن کی صورتحال اور سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سے فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف‘ وزیر خزانہ اسحاق دار‘ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف‘ چیف آف نیول ستاف ایڈمرل محمد زکاء الله ‘ چیف آف ائیر سٹاف مارشل سہیل امان ‘ سپیشل ایڈوائزر وزیراعظم طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس میں جس وزارت اورادارے کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس حوالے سے یمن اور سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو یمن اور سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال سمیت پورے خطہ کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا‘ بعد ازاں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات میں مشرق وس سطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا پیر کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ چیف آف نیول سٹاف ذکاء اللہ اورچیف آف ائیر سٹاف سہیل امان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں معاون خصوصی طارق فاطمی ‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ‘خواجہ آصف‘ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی شریک تھے ملاقات میں یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے مسلح افواج کے سربراہان کو دورہ ترکی پر اعتماد میں لیا۔

متعلقہ عنوان :