یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ترجیح ہے ،عبدالقادربلوچ ،800افرادبخیریت پہنچ چکے ،جورہ گئے انہیں بھی لائیں گے ،کسی کونقصان نہیں پہنچے گا،پاکستانی سفیریمن سے بھاگے نہیں وہاں کے حالات سے آگاہ کرنے جلدی آئے تھے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 6 اپریل 2015 03:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر برائے سرحدی امورعبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ترجیح ہے ،800افرادبخیریت پہنچ چکے ،جورہ گئے انہیں بھی لائیں گے ،کسی کونقصان نہیں پہنچے گا،پاکستانی سفیریمن سے بھاگے نہیں وہاں کے حالات سے آگاہ کرنے جلدی آئے تھے ۔ اتوار کی رات یمن سے پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچنے والے 139پاکستانیوں کے ائیر پورٹ پر استقبال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے لوگ یمن میں کام کرکے ان کی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہے تھے جب بھی حالات ٹھیک ہوں یہ لوگ وہاں جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کوخوش آمدیدکہتاہوں اورسول ایوی ایشن اورائیرفورس کاشکریہ اداکرتاہوں ،لوگوں کی وطن پہنچنے پرخوشی دیدنی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیاکابھی شکریہ اداکیا،ہماری میڈیابھی پیچھے نہیں رہی اورحکومت کوخبردارکرتی رہی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کی تعدادنہیں بتاسکتاجب بھی پاکستانی اکٹھے ہوئے ہیں ان کے لئے پروازبھیجی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفیربھاگے نہیں وہ وہاں کے حالات بتانے آئے اورمحصورپاکستانیوں کونکالنے کی بابت حکومت کوآگاہ کرنے آئے تھے ،ابھی تک کسی بھی پاکستانی کونقصان نہیں پہنچااورنہ ہی پہنچے گا،800افرادبخیریت پہنچ چکے ہیں جوباقی ہیں انہیں بھی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یمن میں قیدیوں کی کوئی خاص تعدادنہیں حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے کہ قیدیوں کوبھی واپس لائیں گے

متعلقہ عنوان :