کراچی میں ہم گھر گھر انتخابی مہم نہیں چلا پا رہے، عمران اسماعیل ، انتخابات عوامی طاقت سے لڑیں گے‘ 23 اپریل تک کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے گا الیکشن کمیشن ان چیزوں پر کب نوٹس لے گی، جماعتیں بھی حلقے منتخب کریں تو انتخابات کی کیا ضرورت ہے ،میڈیا سے گفتگو

پیر 6 اپریل 2015 03:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضمنی انتخابات کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں ہم گھر گھر انتخابی مہم نہیں چلا پا رہے انتخابات عوامی طاقت سے لڑیں گے‘ 23 اپریل تک کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے گا الیکشن کمیشن ان چیزوں پر کب نوٹس لے گی۔ جماعتیں بھی حلقے منتخب کریں تو انتخابات کی کیا ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کمشنر کراچی سے ملاقات میں تمام صورتحال واضح کی ہے ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملے ہورہے ہیں اور انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے الیکشن کمیشن ان چیزوں کا کب نوٹس لے گا انہوں نے کہا کہ کراچی پروین شاکر‘ جون ایلیا اور ناصر کاظمی جیسے لوگ پیدا ہوئے لیکن آج اجمل پہاڑی ‘ صولت مرزا اور فیصل موٹا ہیں یہ ہمارے ہی بیٹے ہیں لیکن ان کے ہاتھ میں بندوق تھما دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی حکام کو باور کروا دیا ہے کہ ہم خوف کے اس بت کو توڑیں گے اور عوامیطاقت سے الیکشن لڑیں گے ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو تصادم پراکسا رہی ہے لہذا 23 اپریل تک کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہیہ ایم کیو ایم کی سیٹ ہے اگر حلقے سیاسی جماعتوں نے طے کرنے ہیں تو پھر انتخابات کیوں کروائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابی کیمپ پر حملے کے پیچھے کنور نوید کا ہاتھ ہے حملے کے بعد سات افراد گرفتار ہوئے جنہیں ایک ایم این اے کی ضمانت پر رہا کرایا گیا اور نائن زیرو لے جاکر شاباش دی گئی ہمارے لوگون کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی جارہی ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ایم کیو ایم نہیں چاہتی کہ انتخابات پر امن ہوں انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی انتظامیہ پر بھروسہ نہیں ہے کسی کا روائتی حلقہ ہے تو کی کوئی دوسرا یہاں انتخابات میں حصہ نہ لے زندگی ‘ موت اللہ کے ہاتھ میں ہے میرے والدین نے دہلی سے ہجرت کی اور میرے دادا نے قیام پاکستان کیلئے جیل کاٹی ہیں خود مہاجر ہوں اور اردو بولنے والا ہوں۔