یمن کی صورتحال مزیدخراب ہونے سے خطہ غیرمستحکم ہوسکتاہے ،سرتاج عزیز،فرقہ وارانہ کشیدگی پوری دنیاکیلئے خطرہ ہے ،دوسروں کی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا،پاکستان اورترکی نے مسئلے کے پرامن حل پراتفاق کیاہے،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 5 اپریل 2015 03:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ یمن کی صورتحال مزیدخراب ہونے سے خطہ غیرمستحکم ہوسکتاہے ،فرقہ وارانہ کشیدگی پوری دنیاکیلئے خطرہ ہے ،دوسروں کی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا،پاکستان اورترکی نے مسئلے کے پرامن حل پراتفاق کیاہے ۔سرکاری ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں سرتاج عزیزنے کہاکہ یمن میں منتخب حکومت کوگرایاگیا،یمن کے مسئلے کے پرامن حل پرپاکستان اورترکی نے اتفاق کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پوری دنیاکیلئے خطرہ ہے ،اسی طرح فرقہ وارانہ دہشتگردی بھی پوری دنیاکیلئے خطرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی اورایران کے وزراء خارجہ رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے ،چین سے یمن کی صورتحال پربات ہوگی ،یمن کی صورتحال مزیدخراب ہونے سے خطہ غیرمستحکم ہوسکتاہے اوریمن کی صورتحال پوری اسلامی دنیاکومتاثرکررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام ایک دوسرے کے عقیدے اورمسلک کے احترام کادرس دیتاہے ،مشکلات کاسامناتوہوگالیکن کوشش کریں گے کہ فریقین کومذاکرات کی میزپرلائیں ۔

انہوں نے کہاکہ کسی اورملک کی جنگ میں شامل ہوکرنقصان اٹھایاہے ،یمن میں قبائل کی جنگ کم اورمسلک کی زیادہ ہے ،یمن میں فضائی کارروائی اورفوجیں بھیجنامناسب نہیں ہوگا،تاہم فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔منگل کواجلاس بلایاگیاہے تاکہ قومی اتفاق رائے ہولیکن میری نظرمیں یمن میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے افغانستان کے حوالے سے عدم مداخلت کی پالیسی اسی لئے بنائی ہے کہ ہم نے اپناگھرٹھیک کرناہے اوراس کیلئے ضروری ہے کہ دوسروں کے معاملات میں کم مداخلت ہو۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی توقعات ضرورپوری کرنی چاہئیں لیکن اپنے قومی مفادکومدنظررکھناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سعودی عرب چاہتاہے کہ حوثیوں کوشکست دیکروہاں دوبارہ قبضہ کیاجائے لیکن انہیں جلداحساس ہوجائیگاکہ مذاکرات ہی مسئلے کاحل ہے اورممکن ہے کہ فضائی کارروائی کے حوثی باغی بھی مذاکرات کی میزپرآئیں ایران اورسعودی عرب لچک دکھائیں تومسئلے کاکوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہاکہ یمن پہلے ہی غریب ملک ہے اورترقی کم ہے وہاں کی خانہ جنگی بہت عرصے سے ہے یمن کے مسئلے پرآئندہ چندہفتہ بہت اہم ہیں ،صورتحال مزیدخراب ہوئی توپورے خطے کوخطرہ ہوسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :