خیبر ایجنسی،جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری ،6 دہشت گرد ہلاک،10 سے زائد زخمی،متعدد ٹھکانے مکمل طو رپر تباہ ،مرنیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے، سکیورٹی حکام

اتوار 5 اپریل 2015 03:43

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)سکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی مدد سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور بمباری سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گولہ باری کی اور شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد ٹھکانے مکمل طو رپر تباہ ہوگئے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اور تحریک طالبان سے ہے