پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے یمن سے 36 غیر ملکیوں سمیت 183 محصورین کو باحفاظت نکال لیا جہاز 7 اپریل کو کراچی پہنچے گا، یمن میں پھنسے 200مزیدپاکستانیوں کو واپس لانے پی آئی اے کا طیارہ آج صنعاء روانہ ہوگا

اتوار 5 اپریل 2015 03:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء) پاک بحر یہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے یمن سے 36 غیر ملکیوں سمیت 183 محصورین کو باحفاظت نکال لیا جہاز 7 اپریل کو کراچی پہنچے گا پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس اصلت نے 183 محصورین کو یمن کے شہر المکلاء سے باحفاظت نکال لیا ہے ان محصورین میں 147 پاکستانی اور 36 غیر ملکی شامل ہیں غیر ملکیوں میں 11 بھارتی‘ 8 چینی ‘ 5 فلپائنی ‘ 4 برطانوی‘ شام اور انڈونیشیا کے دو دو کینیڈا‘ مصر ‘ اردو اور متحدہ عرب امارات کا ایک ایک شہری شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز 7 اپریل کو المکلا پہنچا تھا جو وہاں سے واپس روانہ ہوچکا ہے اور 7 اپریل کو واپس کراچی پہنچے گا ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ پی آئی اے کاطیارہ یمن میں پھنسے 200مزیدپاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اتوارکی صبح صنعاء روانہ ہوگا،نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازاتوارکی صبح صنعاء روانہ ہوگی ،جس کے ذریعے 200پاکستانیوں کووطن واپس لایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :