بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اس ملک کو لہو دیا ہمالیہ پر لگی آگ سے عالمی اسلام کو خطرہ ہے،آصف زرداری ، اسلامی دنیا کو لڑا کر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ماضی میں دوسروں کی لگائی آگ ہمارے گھر پہنچ چکی ہے ،دوسروں کی مدد اس حد تک کریں جتنی کر سکتے ہیں کپتان کو سرکار سے معاہدے کی مبارک ہو لیکن یہ کافی نہیں وہ پارلیمنٹ میں آئین اور الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے میں ہمارے ساتھ کردار اداکریں، نوڈیرو میں بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب

اتوار 5 اپریل 2015 03:39

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اس ملک کو لہو دیا ہمالیہ پر لگی آگ سے عالمی اسلام کو خطرہ ہے اسلامی دنیا کو لڑا کر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے ماضی میں دوسروں کی لگائی آگ ہمارے گھر پہنچ چکی ہے دوسروں کی مدد اس حد تک کریں جتنی کر سکتے ہیں کپتان کو سرکار سے معاہدے کی مبارک ہو لیکن یہ کافی نہیں وہ پارلیمنٹ میں آئین اور الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے میں ہمارے ساتھ کردار اداکریں۔

نوڈیرو میں بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت یمن کے مسئلے پر مشورہ نہیں لے رہی حکومت سے کہتا ہوں پارلیمنٹ میں بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ کیا کیا جاسکتا ہے اور کیا نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ جب بھی برا وقت آیا میاں صاحب کے پیچھے کھڑے ہوں گے لیکن میاں صاحب دیکھیے گا کہیں آپ واپس نہ چلے جائیں آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو نے کہا تھا کہ میرے جانے کے بعد ہمالیہ روئے گا اور آج ہمالیہ رو رہا ہے ہمالیہ پر لگی آگ سے آج عالمی اسلام کو خطرہ ہے اور اسلامی دنیا کو لڑا کر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے آج ہماری مائیں ‘ بہنیں ‘ بیٹیاں اس آگ سے متاثر ہورہی ہیں اور ہمارے بچوں کو اس آگ سے آج ب ھی خطرہ ہے ماضی میں دوسروں کی لگائی آگ آج ہمارے گھر پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مدد اس حد تک کریں جتنی کر سکتے ہیں اور سب کی رضا مندی سے چلنا ہی اہم فیصلہ ہوسکتا ہے خادمین حرمین شریفین کی ہم سب قدر کرتے ہیں اور تمام امت مسلمہ اس پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے لیکن یہ بات ضروریہے کہ تاریخمیں کبھی یہ بات نہ آئے کہ کسی ایک شخص نے فیصلہ کیا بلکہ یہ تاثر ہو کہ پوری قوم نے فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ سندھ میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ‘ گیس کا بحران کا گلہ ہے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی بھی رنجشیں ہیں لیکن سارے صوبوں کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کپتان کومعاہدے پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن اس کے نکات میں ابھی کچھ کمی ہے کپتان ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں آئیں اور الیکشن کمیشن کو مالیاتی طور پر خود مختار بنائیں ریٹرننگ افسران کی ہیرپھیر روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سوچ بی بی کی سوچ ہے میاں صاحب پہلے بھی مجھے جیل میں چھور کر گئے تھے میاں صاحب ایسا نہ ہوکہ آج بھی کسی غلط فیصلے کے باعث آپ تنہا رہ جائیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ خون سے بنا ہے اس لیے مہنگا ہے ہمارے ہزارون کارکنوں‘ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی نے ملک کو لہو دیا ہے پیپلزپارٹی کا ووٹ وکروں کے پسینے کا ووٹ ہے ہمارے کارکنوں نے جیلیں کاٹیں اور کوڑے کھائے لیکن کبھی معائدہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پوری طرح ڈیلیور نہیں کر سکی ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے عوام میں جاکر ان کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ لیڈر کبھی ہمت نہیں ہارتے پیپلزپارٹی کا کوئی بھی کارکن کبھی ہمت نہیں ہارتا آئندہ انتخابات میں ٹکٹیں ورکروں سے پوچھ کردوں گا ہم پورے ملک میں ورکر کنونشن کریں گے اور کارکنوں سے رابطے بڑھائیں گے۔