چینی صدر کا دورہ پاکستان، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے چین کی پندرہ رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء) چینی صدر کاجن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے چین کی پندرہ رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈانگ نے 15رکنی ٹیم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر استقبال کیا چینی ٹیم حکام کے ساتھ مل کر چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی اقدامات و حتمی شکل دینگے پاکستانی حکام بھی چینی صدر کے دس اپریل کے متوقع دورہ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کررہے ہیں واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ دس ماہ سے چینی صدر کے دورے کے منتظر ہیں دوسری جانب پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ چینی شہریوں کیلئے بنائے جانے والے ایس او پی پر سختی سے عمل کریں ۔

متعلقہ عنوان :