عام آدمی کوخوشحالی چاہئے ،جمہوریت اورآمریت بھاڑمیں گئی،مشرف،یمن تنازعہ پرپاکستان اورچین اہم کرداراداکرسکتے ہیں، انٹرویو

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء)سابق صدرجنرل پرویزمشرف نے کہاہے کہ عام آدمی کونوکری ،خوشحالی ،صحت اورتعلیم چاہئے ،جمہوریت یاآمریت بھاڑمیں گئی ،یمن تنازعہ پرپاکستان اورچین اہم کرداراداکرسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں پرویزمشرف نے کہاہے کہ کراچی میں احساس محرومی نے ایم کیوایم کوجنم دیاایم کیوایم کی تقسیم سے کراچی کونقصان پہنچے گا،ایم کیوایم اپناامیج درست کرے ،متحدہ خودپرسے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کی چھاپ ہٹائے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں طاقت کاغلط استعمال کرتی ہیں ،کراچی میں قتل وغارت کروانے والوں پرہاتھ ڈالاجائے ،کراچی آپریشن کاکریڈٹ فوج کوجاتاہے ،فوج نے آپریشن کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوغلط فہمی ہے کہ متحدہ کاووٹ بینک توڑدے گی ۔

(جاری ہے)

این اے 246متحدہ کی نشست ہے اوروہ اسے برقراررکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کوجمہوریت اورآمریت سے غرض نہیں ،میں جرنیل ہوں اورمیں نے عوام کوخوشحالی دی ہے ،عام آدمی کوخوشحالی چاہئے ،اسے صحت تعلیم اوربنیادی ضروریات اورنوکری کی ضرورت ہے ،اگریہ چیزیں نہیں توبھاڑمیں گئی جمہوریت اورآمریت انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کادوست ہے ،سعودی عرب نے ہمیشہ ہماراساتھ دیا،یمن میں سعودی عرب اورایران پراکسی جنگ لڑرہے ہیں ،یمن میں موثیوں کوایران اسلحہ دے رہاہے ،یمن کے تنازعے پرپاکستان اورچین اہم کرداراداکرسکتے ہیں ،پاکستان اپنامفاددیکھ کرقدم اٹھائے

متعلقہ عنوان :