یمن کی صورت حال پر مشترکہ اجلاس بلایا ہے ،حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ،پرویز رشید،عمران خان اپنے مشیروں کے کان کھینچیں وہ بروقت خبریں نہیں دیتے ،عمران نے ایک گھنٹے میں تین پیپر دینے والے رکن کی کیا سزا تجویز کی ہے ،دھاندلی پر عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں تو عمران کو دماغی چوٹ لگ جاتی ہے،وزیر اطلاعات ونشریات

جمعہ 3 اپریل 2015 07:31

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے ،سعودی عرب کو فوجی معاونت اور یمن صورت حال پر پارلیمنٹ حتمی فیصلہ کرے گی ،میثاق جمہوریت نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے رہن سہن کا قوم کو جواب دیں یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے ،700 کنال کے گھر میں رہنے والا غریبوں کی بات کرتا ہے اور صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہے،انہوں نے کہا کہعمران خان کی اہلیت خیبر پختونخواہ میں سامنے آ چکی ہے ،عمران خان خیبر پختونخواہ میں شروع کئے گئے ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کا نام بتائیں ،انہوں نے کہا کہ 2013 سے قبل عمران خان نے2 لاکھ ووٹ حاصل کئے لیکن عام انتخابات میں74 لاکھ ووٹ لئے کیا یہ جعلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے100 فیصد جبکہ تحریک انصاف کے 300 فیصد ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے حوالے سے جب عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں تو عمران خان کو دماغی چوٹ لگ جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان انصاف کی بات کریں ہیں کیا عمران خان ایک گھنٹے میں تین پیپردینے والے کو سزا تجویز کی ہے ، عمران کا سندھ میں پولیس پر عدم اعتماد پولیس کی قربانیوں کے ساتھ مذاق ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مشیروں کے کان کھینچیں وہ ان کو بروقت خبریں کیوں نہیں دیتے۔