قومی بولر محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 9 اپریل کو بھارت کے شہر چنائی میں ہو گا، آئی سی سی9 اپریل کو چنئی کی شری راما راما چندرا یونیورسٹی میں حفیظ کا ٹیسٹ لے گی، پی سی بی ،ماہرین کے ساتھ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرتے ہوئے اپنی کہنی کے خم میں کمی کرنے کی کوشش ، دونوں ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کر سکیں گے

جمعرات 2 اپریل 2015 02:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء )انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پابندی کا شکار محمد حفیظ اور جویریہ ودود 15 ڈگری سے کم بولنگ کرانے کا جذبہ لیے نو اپریل کو چنائی میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی حتمی تاریخ بارے پی سی بی نے باضابطہ درخواست بھی دی تھی گذشتہ سال یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کراتے ہوئے محمد حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کا چوبیس نومبر کو لاف برا کی بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوا تھا جس کے مطابق قومی آل راوٴنڈر نے پندرہ ڈگری سے زائد بازو جھکاوٴ کے ساتھ بولنگ کرائی جس پر محمد حفیظ کے بولنگ پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد انہوں نے بولنگ ایکشن درست کرنے کے لیے پی سی بی کے پینل کے ساتھ کام کیا۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے محمد حفیظ کا آسٹریلیا میں چھ فروری کو بریسبین میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ شیڈول تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

فٹنس مسائل پر محمد حفیظ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں نمائندگی کے بغیر وطن واپس آ گئے۔ محمد حفیظ کے ساتھ قومی ویمن بولر جویریہ ودود کا بھی9 اپریل اور چنائی میں ہی بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہو گا۔ دونوں ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :