افغان صدر اشرف غنی نے کابینہ کیلئے مزید سولہ وزراء نامزد کردیئے

جمعرات 2 اپریل 2015 03:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی منظوری کیلئے 16وزراء کو نامزد کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سیکنڈ نائب صدر سرور دانش نے صدر اشرف غنی کی جانب سے کابینہ کیلئے مزید سولہ وزراء کی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اوروزراء اپنے اعتماد کا اظار کریں تا کہ کابینہ کی تکمیل کی جاسکے واضح رہے کہ وزراء کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مزید ایک ہفتے لگے گا ۔