یمن ، سیکیورٹی فورسز کا مواوئدہ بندرگاہ پر فضائی حملہ ، 23 فیکٹری ملازمین ہلاک ، امریکی بحریہ نے بھی یمن میں باغیوں کے خلاف حملوں میں حصہ لینا شروع کر دیا

جمعرات 2 اپریل 2015 03:10

صنعاء/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) یمن میں بحیرہ احمر کی بندرگاہ مودایدا پر سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں ایک ڈیری فیکٹری تباہ اور 23 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ امریکی بحریہ نے بھی یمن میں باغیوں کے خلاف لڑائی کا حصہ بن گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکام نے بتایا کہ بحیرہ احمر کی بندرگاہ مودایدا میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں تباہ ہونے والی فیکٹری کے 23 مزدوروں کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت زیادہ مزدور کام میں مصروف تھے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے دریں اثناء امریکی حکومتی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی بحریہ جنگی جہازوں نے یمن میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلا حملہ گزشتہ پیر کے روز کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :