برطانوی ہائی کمشنر واپس پاکستان پہنچ گئے، چند روز میں وزیر داخلہ سے ملاقات متوقع ، ایم کیوایم رہنماکی گرفتاری لندن پولیس کامعاملہ ہے،برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن

جمعرات 2 اپریل 2015 03:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن ایک ہفتے کے دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں،ان کی آئندہ چند روز میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات متوقع ہے۔فلپ بارٹن نے ایک ہفتہ قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی تھی جس میں انہیں وزیر داخلہ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے لندن سے دیئے جانے والے بیانات کے حوالے سے پاکستانی تشویش سے آگاہ کیا تھا ۔

اس ملاقات کے بعد برطانوی ہائی کمشنر لندن چلے گئے جہاں سے بدھ کے روز ان کی پاکستان واپسی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق فلپ بارٹ کی چند روز میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کا امکان ہے جس میں برطانوی ہائی کمشنر وزیر داخلہ کو لندن میں ہونے والی ملاقاتوں اور لندن حکومت کے کردار سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

ادھربرطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رہنماکی گرفتاری لندن پولیس کامعاملہ ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لندن پولیس خودمختارہے اس کی تحقیقات میں مداخلت یارسائی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ یمن تنازعہ پرسعودی عرب کے موٴقف کے حامی ہیں ،باغیوں کے خلاف کارروائی عالمی قوانین کے مطابق ،لندن میں کوئی پیغام لیکرگیااورنہ لیکرواپس آیا۔چوہدری نثارسے ملاقات کی ساری تفصیلات نہیں بتاسکتا۔