امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندوں کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات،خطے میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہت سپورٹ فراہم کی ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک

جمعرات 2 اپریل 2015 03:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) امریکی محکمہ خارجہ کے پاکستان اور افغانستان کیلئے نائب نمائندوں لارل ملر اور او ڈی آر پی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انتھونی راک نے وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک سے ملاقات کی۔ جاری پریس ریلیز کے مطاب میٹنگ میں وفود نے طے میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے پاکستان کو خطے میں استحکام کا عنصر قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتسپورٹ فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب بہت کامیاب ہے اور ملک سے انتہا پسندی کے خاتمہ میں مدد گار چابت ہوگا۔ وسائل کی کمی کے باوجود آپریشن پورے جوش و جذبے سے جاری ہے۔ سیکرٹری دفاع نے آئی ڈی پیز کو واپس بھیجنے کی حکومتی کوششوں پر زور دیا۔ امریکی وفد نے افغانستان کے صدر کے دورہ امریکہ بارے بتایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے افغانستان میں عمل لانے کی عالمی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ امریکی وفد نے پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس حوالے سے افغانستان کی سپورٹ بھی ضروری ہے۔