پاکستان کا یمنی تنازعہ کے حل کیلئے مفاہمتی کرداراداکرنے پرغور ،یہ صرف اکیلے ممکن نہیں ، امید ہے مشرق وسطیٰ مسئلے کامستقبل میں پرامن حل سامنے آسکتاہے، سرکاری ذرائع

جمعرات 2 اپریل 2015 03:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)پاکستان یمن میں تنازعہ کے حل کیلئے مفاہمتی کرداراداکرنے پرغورکررہاہے ،تاہم یہ صرف اکیلے ممکن نہیں ہے ۔یہ بات سرکاری ذرائع نے بدھ کے روزکہا۔اعلیٰ سطحی پاکستانی وفدکے دورہ سعودی عرب اوریمن کی صورتحال سے باخبرذرائع کاکہناہے کہ فی الوقت یمن کے تنازعہ میں متعلقہ فریقین میں سے کوئی بھی کسی قسم کی مفاہمت کیلئے تیارنہیں ہے ،چونکہ دونوں فریقین اپنے اپنے موٴقف پرڈٹے ہوئے ہیں اورلڑائی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع نے امیدظاہرکی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مسئلے کامستقبل میں پرامن حل سامنے آسکتاہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ یمن میں مفاہمتی کرداراداکرے اوربحران میں پاکستان کی پالیسی اورکردارسے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے علاوہ کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے جبکہ انٹیلی جنس حلقے اورماہرین بھی خطے میں تنازعے کے پرامن حل کیلئے کرداراداکرنے کی حمایت کررہے ہیں ۔معروف دفاعی تجزیہ کارجنرل (ر)طلعت مسعودنے خبر رساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ یمن کے معاملے کے پرامن حل کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں کیونکہ مذاکرات میں تنازعہ کے واحدحل ہے ،لڑائی کسی مسئلے کاحل نہیں

متعلقہ عنوان :