قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی، جلد نئے کا کنٹریکٹ کا اعلان ..
تازہ ترین : 1

قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی، جلد نئے کا کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا جس میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں اظہر علی اور سرفراز احمد کو کپتانی اور نائب کپتانی ملنے کے بعد ترقی کا امکان ہے انہیں اے کیٹیگریز میں جگہ مل سکتی ہے،عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تنزلی کا بھی امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی جلد نئے کا کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا جس میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ دسمبر دو ہزار چودہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد تین ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔ پی سی بی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں اظہر علی اور سرفراز احمد کو کپتانی اور نائب کپتانی ملنے کے بعد ترقی کا امکان ہے انہیں اے کیٹیگریز میں جگہ مل سکتی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری سے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تنزلی کا بھی امکان ہے کیونکہ عالمی کپ میں دونوں کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اترے اس کے علاوہ چیف کوچ وقار یونس نے بھی ان کے خراب رویے کی شکایت کی۔ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ پر فاسٹ بالر وہاب ریاض کو بھی ترقی ملنے کا امکان ہے جو پرانے معاہدے کے مطابق ڈی کیٹگری میں تھے۔ آل راونڈر فواد عالم کو بھی ترقی مل سکتی ہے جبکہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 08:45:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں