پہلے سلام پھر کلام ،بد تمیزی کا نو چانس، اسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پولیس ناکو ں پر عام شہریو ں کی چیکنگ کے دوران پولیس کے رویہ کو مانیٹر کریں گے

بدھ 1 اپریل 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)پہلے سلام پھر کلام ،بد تمیزی کا نو چانس۔ وزارت داخلہ کے حکم پر اسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر پولیس ناکو ں پر عام شہریو ں کی چیکنگ کے دوران پولیس کے رویہ کو مانیٹر کریں گے۔ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے افسران روزانہ شام کو ایک رپورٹ بناکر انتظامیہ اور وزارت کو بھیجنے کے پابند ہونگے۔

اسلام آباد انتظامیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس ناکوں پر اہلکار عام شہریوں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں جس کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نو ٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیا دپر ایک اسٹنٹ کمشنر اور ایک مجسٹریٹ کو ناکوں پر تعینات کر ے گی جو پولیس کے رویہ کو مانیٹر کر کے ایک رپورٹ دے گا اور وہی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزارت داخلہ کے پاس جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ بد تمیزی اور سخت رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس نے بھی تمام تھانوں اور وی وی آئی پیز ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں و افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناکوں ، دفاتر ، تھانوں میں شہریوں کے ساتھ نر م رویہ اور حسن سلوک سے پیش آئیں بصورت دیگر انکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :