چنیوٹ ، بھائی اور شوہر نے ملکر خاتون کو آگ لگا دی خاتون جاں بحق ،پولیس نے مقدمہ ..
تازہ ترین : 1

چنیوٹ ، بھائی اور شوہر نے ملکر خاتون کو آگ لگا دی خاتون جاں بحق ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) چنیوٹ کے نواحی علاقے میں بھائی اور شوہر نے ملکر خاتون کو آگ لگا دی خاتون جاں بحق ہوگئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چینیوٹ کے علاقے کوٹ احمد یار میں ایک خاتون کو پٹرول چھڑک کر2افراد نے آگ لگا دی جس کے باعث خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا اور وہ جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی اور شوہر کو اس کے کردار پر شک تھا،جنہوں نے اسے آگ لگائی ڈی پی او چینیوٹ عبدالقادر قمر کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 09:33:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں