کامونکے، راستہ سے گذرنے کے تنا زعہ پر ہو ٹل مالک کی فائرنگ، مار کٹائی سے 4افراد زخمی

بدھ 1 اپریل 2015 09:27

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء) راستہ سے گذرنے کے تنا زعہ پر ہو ٹل مالک کی فائرنگ اور مار کٹائی سے 4افراد زخمی ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات شہزاد نامی شخص فوڈ سٹریٹ سے گذررہا تھا کہ مقامی ہوٹل کے مالک کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ۔جس پر ہوٹل ملازمین نے شہزاد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد شہزاد کے دیگر ساتھی بھی موقع پر پہنچ گئے ،جن میں شہید ذکا ء اللہ کا بھائی محمد بلال موجود تھا جو ہوٹل مالک خالد سیٹھی سے بات چیت ہورہی تھی کہ خالد سیٹھی کے بیٹے جبران سیٹھی نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی جس سے محمد بلال فائرنگ کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

جبکہ علی رضا ،عاقب خالد اور امیر حمزہ ہاتھاپائی میں زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کی آواز سُنتے ہی ایلیٹ فورس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے جبران سیٹھی کو پکڑ کر سٹی پولیس کے حوالے کردیا ۔جبکہ ہوٹل مالک سیٹھی کے مطابق شہزاد نامی شخص نے جو کے شراب کے نشہ میں دھت تھا گالی گلوچ کررہا تھاجسے منع کیا تو لڑائی شروع ہوگئی۔بعدازاں شہزاد ڈیرھ سو افراد لیکر اُسکے ہوٹل پر حملہ آور ہوگیا ۔سٹی پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :