صوبے میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں،عبیداللہ جان بابت،صوبے میں عرب شہزادوں سمیت غیرملکیوں کے شکارکھیلنے کیلئے مخصوص ایریاز ختم کر دئیے گئے ،صوبائی مشیر بلوچستان

بدھ 1 اپریل 2015 09:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)مشیر جنگلات و جنگلی حیات و ماحولیات بلوچستان عبیداللہ جان بابت نے کہا ہے کہ صوبے میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں،صوبے میں عرب شہزادوں سمیت غیرملکیوں کے شکارکھیلنے کے لئے مخصوص ایریاز ختم کردئیے گئے یہ بات انہوں نے ایک غیرسرکاری تنظیم بلوچستان انوائرنمنٹل اینڈ ایجوکیشنل جرنی بیج کیزیراہتمام فوڈسکیورٹی کے حوالے سے مسائل پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں کہی مشیر جنگلات و جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ صوبے میں جنگلات کا رقبہ بہت کم ہے تاہم اس میں اضافے کیلئے موثرشجرکاری مہم سمیت کئی اقدامات کئے جارہے ہیں جنگلات کے فروغ کے حوالے سے رواں سال ایک کروڑ 15لاکھ پودے لگانے کاہدف مقررکیاگیاہے اس حوالے سے کام شروع کردیاگیاہے اندرون صوبہ عوام کو مفت پودے فراہم کرنے کے علاوہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر بھی بھرپور شجرکاری کی جائیگی صوبے کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مینگوو کے درخت لگانے کا پلان ہے،ہماری توجہ صرف شجرکاری پر ہی نہیں ہوگی بلکہ بعد میں ان کی دیکھ بھال بھی ہماری ترجیح ہوگی تاہم اس حوالے سے عوام اور بالخصوص علاقے کے لوگوں کا تعاون بے حد ضروری ہوگادریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے بات چیت میں عبیداللہ بابت کا کہنا تھا کہ صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کیح والے سے شکار پرعائد پابندی پرسختی سے عملدرآمدکیاجارہاہے صوبے میں عرب شہزادوں سمیت غیرملکیوں کے شکارکھیلنے کیلئے مخصوص ایریاز ختم کردیئے گئے ہیں اب کسی کو صوبے میں شکار کے لئے نہیں چھوڑیں گے اس سے قبل بیج کے سربراہ قربان غرشین نے ورکشاپ کیاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی انہوں نے زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبوں میں بہتری کیلئے اپنے ادارہ کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :