کراچی ،کور کمانڈر سے تاجروں اور صنعتکاروں کی ملاقات ،لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا شہر میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

بدھ 1 اپریل 2015 09:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کور کمانڈر نے شہر میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے صنعتکاروں نے ملاقات کرکے شہر میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری آپریشن کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو ہر قیمت پر پرامن بنایا جائے گا۔ پولیس کے نظام میں بہتری لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے۔تاہم اگر آپریشن ادھورا چھوڑ دیا گیا تو شہر ایک مرتبہ پھر بے امنی کی طرف چلا جائے گا آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام پر پہنچایا جائے۔جب کہ اس موقع پر صنعت کاروں نے شہر میں امن وامان بہتر بنانے پر کورکمانڈر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کورکمانڈر کراچی نے شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے تاجروں صنعت کاروں کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن کے لیے تاجرو صنعت کاروں کا تعاون لائق تحسین ہے جب کہ ہم کراچی میں امن وامان کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :