روس، ایران اور شام کا ایک موقف ہے، شامی صدر

بدھ 1 اپریل 2015 09:40

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اپریل۔2015ء)شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری بھیانک خانہ جنگی کے خاتمے کے حوالے سے روس، ایران اور شام ایک مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نشریاتی انٹریو میں انہوں نے کہا کہ بیجنگ اور ماسکو دنیا میں توازن رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ سد کے بقول شام میں قیام امن کے حوالے سے ان ممالک کا موقف عقلیت پر مبنی ہے اور ان دونوں ممالک کا شام جیسے چھوٹے ملک میں کوئی مفاد پنہاں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شامی بحران کا سیاسی حل اور وہاں استحکام چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :