اظہر محمود آئی پی ایل میں کولکتا نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کرینگے، آئی پی ایل کا ..
تازہ ترین : 1
اظہر محمود آئی پی ایل میں کولکتا نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کرینگے، آئی ..

اظہر محمود آئی پی ایل میں کولکتا نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کرینگے، آئی پی ایل کا آٹھواں ایڈیشن 8 اپریل سے شروع ہو گا، شاہ رخ خان کی ٹیم نے اظہر علی سے معاہدہ کیا ہے ، آئی پی ایل کا ایک بار پھر حصہ بننے پر بہت خوش ہوں ، اظہر محمود

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)انڈین پریمیئر لیگ میں اس بار بھی پاکستانی کھلاڑی تو شامل نہیں لیکن سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اظہر محمود ضرور ایکشن میں دکھائی دیں گے،لیکن ان کی شرکت بطور برطانوی شہری کے ہو گی ،وہ کولکتہ نائٹ رائیڈر سے کھیلیں گے۔ آئی پی ایل کا آٹھواں ایڈیشن 8 اپریل سے شروع ہو گا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزسابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود سے معاہدہ کیا ہے۔

جیمز نیشام اور کرس لائن کی انجری کے باعث آل راؤنڈرر اظہر محمود اور یو آت ہان بوتھا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، اظہر محمود اس سے پہلے 2012 اور 2013 میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر چکے ہیں،انہوں نے 22 میچز میں 382 رنز بنائے اور 29 وکٹیں بھی حاڈل کیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ وہ بہت خوش ہے کہ ایک بار پھر وہ آئی پی ایل کا حصہ بنے ہیں۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 02:14:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں