بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ اوران کی صاحبزادی اداکارہ پوجابھٹ کراچی پہنچ گئے

منگل 31 مارچ 2015 02:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء )معروف بھارتی فلم ہدایتکار مہیش بھٹ اوران کی صاحبزادی اداکارہ پوجابھٹ پیر کے روز کراچی پہنچ گئے،بھارتی فنکار کراچی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھاری فلم اسٹار پوجابھٹ اپنے والد ہدایتکار مہیش بھٹ کے ہمراہ کراچی پہنچی ہیں،کراچی ایئرپورٹ پران کااستقبال کیاگیا،۔اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت باصلاحیت ہے،فلم فیسٹیول کودیکھنے کے لیے پاکستان آئے ہیں،اس موقع پرپوجابھٹ کاکہناتھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،دونوں ملکوں کے درمیان رابطے برقرارکھنا چاہتے ہیں جبکہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :