صدر اوباما کا جولائی میں کینیا کا دورہ متوقع ،اوبامہ پر عزم چھوٹے کاروباری اداروں کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،وائٹ ہاؤس

منگل 31 مارچ 2015 02:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)امریکی صدر براک اوباما اپنے آبائی ملک، کینیا کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو صدر کے طور پر اْن کا وہاں کا پہلا دورہ ہوگا۔وائٹ ہاوٴس کے معاون پریس سکریٹری، ایرک شلز نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ صدر اوباما جولائی کے آخر میں کینیا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پْرعزم چھوٹے کاروباری اداروں کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

شلز نے بتایا کہ دورہ کینیا کے دوران، صدر باہمی اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔شلز نے بتایا کہ اْنھیں اس دورے کی اصل تاریخ کے بارے میں اطلاعات نہیں، یا یہ کہ دورے کے دوران، اوباما اپنے اہل خانہ کے افراد سے ملنا چاہتے ہیں۔صدر کی حیثیت سے، مسٹر اوباما اب تک افریقہ کا تین بار دورہ کر چکے ہیں، لیکن وہ کبھی کینیا نہیں گئے، جہاں اْن کے والد، سینئر براک اوباما پیدا ہوئے تھے اور جہاں اْنھوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت گزارا۔صدر بننے سے پہلے، اوباما کینیا گئے تھے، جب کہ امریکی سینیٹر کی حیثیت سے بھی وہ وہاں کا دورہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :