بھارتی پولیس کے درندہ صفت اہلکارکی پاکستانی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پرپاکستانی ہائی کمیشن نے نوٹس لے لیا،مقدمہ درج کرلیاگیا

منگل 31 مارچ 2015 02:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)بھارتی پولیس کے درندہ صفت اہلکارکی پاکستانی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پرپاکستانی ہائی کمیشن نے نوٹس لے لیا،مقدمہ درج کرلیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 13سالہ پاکستانی سیاح لڑکی بھارتی شہرپونامیں موجودتھی کہ پولیس اہلکارنے لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پربھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرنے نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے سخت احتجاج کیا،جس پرملزم پولیس اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ لڑکی سے ملاقات نہیں ہوئی ،شاہدوہ اپناچہرہ نہیں دکھاناچاہتی تاہم واقعے پربھارتی حکام سے احتجاج کیاہے ،تیرہ سالہ لڑکی سیاح ہے جس کی ہرممکن مددکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :