سعودی عرب میں جاری محصام 5مشقیں شیڈول کے مطابق ہورہی ہیں،ترجمان پاک فوج

منگل 31 مارچ 2015 02:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء)پاک فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ سعودی عرب میں جاری محصام 5مشقیں شیڈول کے مطابق ہورہی ہیں ،فوجی مشقوں میں کوئی آپریشنل تعیناتی نہیں ہوئی ،مشقیں ہرحال میں ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کی مشترکہ جنگی مشقیں ہرسال منعقدہوتی ہیں ،گزشتہ سال یہ مشقیں جہلم میں ہوئی تھیں اور19مارش سے صمصام 5مشقیں طائف سعودی عرب میں جاری ہیں ان مشقوں میں پاکستان کے 292افسروجوان حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی مشقیں شیڈول کے مطابق ہورہی ہیں مشقوں میں کوئی آپریشنل تعیناتی نہیں ہوئی ،مشقیں اب ختم ہوگئی ہیں

متعلقہ عنوان :