یکم اپریل سے پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی

منگل 31 مارچ 2015 02:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) یکم اپریل سے پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول 4.40 روپے ،ہائی اوکٹین 7.66 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل 6.25روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.56روپے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.5روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے واضح رہے کہ عالمی منڈی میں یمن کے تنازع کے باعث چند رو زسے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :