سعودی عرب نے فوج بھیجنے کامطالبہ کیا نہ فوج بھیجنے کاکوئی فیصلہ کیاگیا،خواجہ آصف ، سعودی عرب کی خودمختاری کادفاع کریں گے ، طارق فاطمی

منگل 31 مارچ 2015 02:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ سعودی عرب نے فوج بھیجنے کامطالبہ نہیں کیا،اورنہ ہی فوج بھیجنے کاکوئی فیصلہ کیاگیا،تاہم سعودی عرب کی خودمختاری کاہرصورت دفاع کریں گے ،پاکستان ثالثی کاکرداراداکرناچاہتاہے ،ہم مسلم امہ کے اتحادکواہمیت دیتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ یمن کی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں ،مسلمانوں کوتتربترکرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ہم مسلم امہ کے اتحادکواہمیت دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی دوستی عزیزہے ،سعودی عرب میں فوج بھیجنے کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوااورنہ ہی فوج بھیجی گئی ہے ،ابھی تک سعودی عرب نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی خودمختاری کاہرصورت دفاع کریں گے ،موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کی سرحدکوخطرات ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگرسعودی عرب کی خودمختاری کوخطرہ ہواتوہمارے تمام وسائل حاضرہیں ،پاکستانی وفدمنگل کی صبح سعودی عرب جائیگااورحکام سے ملاقاتوں کے بعدواپسی پروفدوزیراعظم کوتمام صورتحال پربریفنگ دیگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوئی بھی لڑاکاطیارہ یمن میں کسی کارروائی میں شامل نہیں ،خواجہ آصف نے کہاکہ ایرانی حکومت نے یمن کے بارے میں کوئی پیغام نہیں دیا،ہم چاہتے ہیں کہ یمن کاتنازع مزیدنہ بڑھے ،پاکستان اس معاملے میں ثالث کاکرداراداکرناچاہتاہے۔ادھرمشیرامورخارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری کادفاع کریں گے ،پاکستانی طیاروں کی بمباری کی خبریں غلط اورگمراہ کن ہیں ،ہماراکوئی طیارہ پاکستانی حدودسے باہرنہیں کیاگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستان کی سعودی عرب بارے پالیسی واضح ہے ۔سعودی عرب ہمارادوست اوربرادرملک ہے اورہمارے سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں ،سعودی عرب کی خودمختاری کادفاع کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے یمن میں کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیااورنہ ہی فوج بھیجی گئی ہے یمن پربمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیااس حوالے سے چلنے والی خبریں غلط اورگمراہ کن ہیں ،پاکستانی فضائیہ کاکوئی بھی طیارہ پاکستانی حدودسے باہرنہیں گیا

متعلقہ عنوان :