کو ئی بھی باولر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا

پیر 30 مارچ 2015 08:55

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) آسٹریلیا نے کیویز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے اختتام تک کو ئی بھی باولرقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے وہاب ریاض نے آسٹریلیا کی وکٹوں پر آسٹریلیا کیخلاف شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ تیز ترین گیند پھینکنے کا یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے باولر مچل سٹارک ہیں جنہوں نے 150.6 اور تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن ہیں جنہوں نے 150.2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔

متعلقہ عنوان :