بھا رت ، اروند کیجریو ال کی ”عام آدمی پارٹی“ کے ٹوٹنے کا خدشہ،پارٹی کے دو بانی ..
تازہ ترین : 1

بھا رت ، اروند کیجریو ال کی ”عام آدمی پارٹی“ کے ٹوٹنے کا خدشہ،پارٹی کے دو بانی رہنماوں کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیا گیا

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی مشکلات کا شکار ہو گئی۔پارٹی کے اندر ہی دھڑے بننے کی باتیں سامنے آنا شروع ہو گئیں ہیں۔پارٹی کے دو بانی رہنماوں کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے۔پارٹی کے دو بانی رہنمابورڈمیٹنگ میں اختلافات پر پارٹی سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

یہ ڈرامہ ابھی ختم نہ ہوا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے رہنما کی باتیں بھی منظر عام پر آ گئیں ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں کیجریوال نے پراشانت بھوشن اور یوگیندرا یادو کے متعلق گفتگو کی۔اس آڈیو میں اروند کیجریوال نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔کیجریوال کیمپ کے رہنماوں کاکہنا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے لیڈرز کے فون ٹیپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے ذریعے پاڑی کی لیڈر شپ کو بلیک میل کیاجاتا ہے۔

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 09:28:06

اپنی رائے کا اظہار کریں