یمن جانیوالے بحری جہازوں کے کپتانوں نے خود اپنی خدمات پیش کیں،دیگر پائلٹس سے جانے سے انکار کردیا تھا ،دونوں پائیلٹس کی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر حکومت سے اعزازت سے نوازنے کا مطالبہ

پیر 30 مارچ 2015 09:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء)پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لانے کے لیے یمن جانے والے جہاز کے کیپٹن ایس ایم قاسم اور کیپٹن محسن ملک ایسے موقع پر یمن جہاز لیکر گئے جبکہ دوسرے پائیلٹس نے جانے سے انکار کردیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں پائیلٹس نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ یمن جانے کے لیے تیار ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں پائیلٹس کی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر حکومت انہیں اعزازت سے نوازے خصوصی مراعات دے۔

متعلقہ عنوان :