4,4 باریاں لگانے والوں نے ملک پہ قرضوں کا بوجھ ایک دوسرے سے بڑھ کر ڈالا‘ پرویز مشرف ،پرویز مشرف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ‘ ڈاکٹر محمدامجد

پیر 30 مارچ 2015 09:11

اسلام آباد / لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) پاکستان کی 66سالہ تاریخ میں ہم نے پہلی بارورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو الوداع کہا۔ ہم نے پاکستان پر قرضہ چڑھانے کی بجائے پاکستان کا قرضہ اتارا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ نا صرف میگا پراجیکٹ مکمل کیے بلکہ اپنے ہمسایہ اسلامی ممالک کی مدد بھی کی پاکستان سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو گڈبائے کہا۔

ملک میں پیسے کی ریل پیل تھی۔ ملک میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی بحران نہیں تھا۔ آئی ٹی میں بیمثال ترقی حاصل کی، لاکھوں نوجوانوں کو برسر روزگار کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف واضح اور مضبوط موقف اپنایا جسکی مثال آج پوری قوم کے سامنے ہے ۔ میں کئی سال آگے کی سوچ رکھتا ہوں جس پر اس وقت واویلہ مچانے والے آج شرمندگی سے منہ چھپا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وقت نے دہشت گردی کے خلاف ہونیوالے آپریشن اور پالیسیاں درست ثابت کیں۔

پاکستان میں پہلی بار کسانوں جو کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں انکو مراعات دیں۔ چھوٹے کاشتکاروں کے زرعی قرضے نہ صرف معاف کیے بلکہ انہیں کھاد، بیج اور پانی پر سبسڈی دی اور انکے خلاف اندھے قانون کو تبدیل کر کے ہتھکڑی لگانے کے اختیارات ختم کیے۔چار چار بار باریاں لگانے والوں نے ملک پہ قرضوں کا بوجھ ایک دوسرے سے بڑھ کر ڈالا۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔ جس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینککو ہم نے خیرباد کہا تھا اس سے دوبارہ قرضے مانگنا شروع کر دیے اور ملک کو دوگنا قرضوں میں جکڑ دیا۔ آج ملک میں کوئی بھی ادارہ درست سمت نہیں جا رہا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے اپنی پارٹی کی CECاور CWCکی میٹنگ میں کیا جس میں چاروں صوبوں آزادکشمیر گلگت بلتستان کے علاوہ UAE,USA,UK,KSAاور کینیڈا سے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم سید پرویز مشرف کی قیادت میں دوبارہ پاکستان کو اپنے کھوئی ہوئی منزل پر ڈالیں گے اور دوبارہ پاکستان میں ترقی کا دور دورہ ہو گا۔

آج ملک اور بیرون ممالک میں لوگ آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے رابطے کر کے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں میجر جنرل راشد قریشی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو آج پرویز مشرف جیسے ایماندار ویژن رکھنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔ اسد خان صدر سعودی عرب نے کہا کہ پرویز مشرف کا دور پاکستان تاریخ کا سنہری دور تھا جب بیرون ممالک میں پاکستان کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، صدر UK افضال صدیقی نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بیرون ممالک سے اپنے ورکرز کو CECاور CWC کی میٹنگ میں شامل کیا UAE کے جنرل سیکریٹری شاہ سوار خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی خاطر پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کی ہر لحاظ سے سپورٹ کریں گے۔

صوبائی صدور ،فیڈرل کیپیٹل کی نمائندگی راجہ حماد حسین ،خیبر پختوانخواہ کی نمائندگی اورنگزیب مہمند ، سندھ کی نمائندگی شہاب الدین شاہ حسینی، بلوچستان کی محمد علی اچکزئی ،گلگت بلتستان کی کریم خان اور منظور یلتر، آزادکشمیر کی جاوید احمد مغل نے کی، خواتین کی نمائندگی نائلہ عظمت (مرکزی صدر)، مہرین ملک آدم، مینارٹی کی نمائندگی جاوید اختر بھٹی ، چوہدری اسد محمود( مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات)، دلشاد رند(مرکزی نائب صدر)، سردار رفیق، نوشین جمشید(مرکزی سینئر نائب صدر) صائم علی دادا (جوائنٹ سیکریٹری ) بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :