پشاور، حیات آباد کے علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گاڑ ی پر فائرنگ، پاک ..
تازہ ترین : 1
پشاور، حیات آباد کے علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گاڑ ی پر ..

پشاور، حیات آباد کے علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گاڑ ی پر فائرنگ، پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم شہید

حیات آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مارچ۔2015ء) حیات آباد کے علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی گآری پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک آرمی کے کرنل طاہر عظیم شہید ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز حیات آباد کے نواحی علاقے باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کرنل عظیم موقع پر شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق باسین مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی میں فائرنگ کی گئی ہے جس میں موجود پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم موقع پر شہید ہو گئے ہیں پاک فوج کے جوان کی لاش کو پوسٹم مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم معلوم نہیں ہو سکا کہ کس نے کس بنیاد پر کرنل طاہر پر فائرنگ کی ہے۔

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 09:06:11

اپنی رائے کا اظہار کریں