ہارون رشید کی سربراہی میں 4 رکنی سلیکشن کمیٹی قائم، سلیکشن کمیٹی میں سلیم جعفر، اظہرخان اور کبیر خان کو رکھا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی

اتوار 29 مارچ 2015 01:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہارون رشید کی سربراہی میں چار رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کردی، معین خان چیف سلیکٹرکے عہد ے سے فارغ کردیئے گئے، ذرائع کے مطابق اظہرعلی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر کردیئے گئے،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تعلیل کردیا، پی سی بی چیئرمین شہریارخان کی کراچی میں سابق کرکٹرز سے ملاقات کے بعد نئی چار رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کردی، پی سی بی نے ڈاریکٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمیی ہارون رشید کو چیف سلیکٹرمقرر کردیا گیا، سلیکشن کمیٹی میں سلیم جعفر، اظہرخان اور کبیر خان کو رکھا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کرے گی،ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اظہرعلی کو بطور ون ڈے ٹیم کا کپتان فائنل کرلیا ہے، جب کہ سرفرازاحمد نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :