اسلام آباد پولیس کے تین ماہ میں پیٹ نہ کم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ،بڑے پیٹ والے پولیس اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے کی ہدایات، داخلی اور خارجی راستوں پر موجود ایکٹو پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے،آئی جی کی ہدایت

اتوار 29 مارچ 2015 01:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء ) آئی جی اسلام آباد پولیس نے تین ماہ میں پیٹ نہ کم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ کرلیا ،بڑے پیٹ والے پولیس اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے کی ہدایات جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر موجود ایکٹو پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد پولیس کو مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی صحت اور پھرتی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے ۔

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کے حوالے سے واضح ہدایات کے بعد آئی جی آفس نے موٹے پیٹ اور ڈھیلے ڈھالے جسم رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں کانسٹیبل ،ہیڈ کانسٹیبل ،حوالدار ، اے ایس آئی سمیت سب انسپکٹرز رینکرز اہلکاروں کے نام شامل ہیں جن کی داخلی اور خارجی راستوں کے ناکوں پر ڈیوٹی لگائی جاتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ان لسٹوں کو مرتب کرنے اور پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کا مقصد شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آں ے کے علاوہ شہر میں کسی بھی وادارت پر فوری کارروائی اور فوری امداد ہے ۔ شہریوں کی جانب سے ناکوں پر رشوت اور فوری کارروائی نہ ہونے کی بھرتی ہوئی شکایات کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھاری بھرکم پیٹ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو ناکوں کے بجائے تھانوں سمیت ہیڈکواٹر میں ڈیوٹی پر لگایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :