جعفرآباد،کاروکاری کے الزام میں شوہر نے بیوی اور آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، مبینہ آشنا کے رشتہ داروں کی جوابی فائرنگ میں ملزم کا سالا مارا گیا، ملزمان فرار

اتوار 29 مارچ 2015 01:32

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)کیٹل فارم تھانہ کی حدود میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی اور اسکے مبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا مبینہ آشنا کے رشتہ داروں کی جوابی فائرنگ میں ملزم کاسالا مارا گیاملزمان فرار تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے تھانہ کیٹل فارم کی حدود گوٹھ غلام سرور کے رہائشی ملزم بہادر علی نے کارو کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماة آسودی اور اس کے مبینہ آشنا بہار خام مری کو قتل کردیا جبکہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد مری برادری کے افراد نے جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کاصالح عامر خان موقع پر ہلاک ہوگیا واقعات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے کے بعد کیٹل فارم تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچائیں جبکہ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر کے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :