صولت مرزا کی سزائے موت 30 دن کیلئے ٹل گئی ،صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط کر دیئے

اتوار 29 مارچ 2015 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد روکتے ہوئے 30دن کیلئے موخر کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد موخر کرتے ہوئے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ۔واضح رہے کہ صولت مرز ا کے ویڈیو پیغام کے بعد صدر ممنون حسین نے دوسری بار سزائے موت پر عملدرآمد روکتے ہوئے توسیع کی ہے

متعلقہ عنوان :