بلدیاتی انتخابات،عمران خان نے تیاری کے ذمہ داری شاہ محمودقریشی کو سونپ دی ،پارٹی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے رابطوں کو تیز کیا جائے،پی ٹی آئی چیئرمین کی ہدایت

اتوار 29 مارچ 2015 01:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے وائس چےئرمین شاہ محمود قریشی کو بلدیاتی انتخابات میں تیاری کی ذمہ داری سونپتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے رابطوں کو تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں میں مشاورت کے بعد چےئرمین عمران خان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ملک بھر میں حصہ لے گی جبکہ چےئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئے تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے رابطوں کو تیز کریں