عمران خان 11کھلاڑیوں کی ٹیم کھلاتے رہے ہیں حکومت چلانے بارے کچھ نہیں جانتے،پرویز ..
تازہ ترین : 1

عمران خان 11کھلاڑیوں کی ٹیم کھلاتے رہے ہیں حکومت چلانے بارے کچھ نہیں جانتے،پرویز مشرف،ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے،بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی کر رہے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان 11کھلاڑیوں کی ٹیم کھلاتے رہے ہیں حکومت چلانے بارے کچھ نہیں جانتے،ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے،بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں،ملک میں بیڈ گورننس ہے تبدیلی آنی چاہئے۔

عشرت العباد بہت اچھے گورنر رہے ہیں،حکومت کو وزیراعلیٰ چلاتا ہے گورنر نہیں،دہشتگردی کے خلاف آپریشن مثبت قدم ہے،سب سے پہلے پاکستان کو سمجھنا چاہئے،صوبوں کا قیام ضروری ہے اس سے فیڈریشن مضبوط ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قابلیت پر بھی شک ہے وہ گورننس کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں رکھتے۔11کھلاڑیوں کی ٹیم تو چلا سکتے ہیں ملک نہیں،صوبے میں حکومت کرنا بھی ملک میں حکومت کرنے سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کی تنظیم سازی کررہے ہیں،بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 01:49:46

اپنی رائے کا اظہار کریں