چینی صدر ژی جن ینگ 9اپریل کو دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے، پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے

اتوار 29 مارچ 2015 01:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء) چین کے صدر ژی جن ینگ 9اپریل کو دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر پاکستانی ہم منصب ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

چینی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا ، مواصلات ، وتانائی ، اطلاعات ونشریات کے منصوبوں پر دستخط ہونگے ۔ چینی صدر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کرینگے چینی صدر پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ کرینگے چینی صدر کا دورہ گزشتہ برس دھرنوں کے باعث ملتوی ہوگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :